پی ٹی آئی احتجاج میں غیر قانونی افغانیوں کی موجودگی کے شواہد سامنے آگئے

پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک غیر قانونی مقیم افغانیوں نے اعتراف جرم کرلیا


ویب ڈیسک November 30, 2024

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران غیر قانونی افغانیوں کی موجودگی کے شواہد سامنے آگئے، جنہیں پیسے دے کر احتجاج میں شرانگیزی کے لئے لایا گیا تھا.

گرفتار غیر قانونی افغان بیت اللہ کا کہنا تھا کہ میرا تعلق افغانستان سے ہے ہمارے لوگ پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں پر فائرنگ کر رہے تھے۔

ابرار الحق نے بتایا کہ میرا تعلق افغانستان سے ہے، علی امین گنڈا پور دو تین ہزار کی لالچ دیکر لایا اور فائرنگ کروائی، ہماری فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار زخمی ہوئے، میری ڈیوٹی ایک گاڑی کیساتھ تھی جس میں اسلحہ پہنچایا جارہا تھا۔

امان خان نے کہا کہ میرا تعلق افغانستان کے صوبے قندھار سے ہے، میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن فائرنگ کررہے تھے۔

پرویز خان کے مطابق ہمیں دو ہزار روپے دے کر یہاں باندھ دیا اور خود بھاگ گئے، یا اللہ ہمارے پردے رکھ، میں غریب اور عاجز ہوں۔

فضل حق نے بتایا کہ میرا تعلق افغانستان کے صوبے قندوز سے ہے، میری ڈیوٹی ایک گاڑی کے ساتھ تھی، درحقیقت اس میں پی ٹی آئی کے کارکن اسلحہ لیکر جا رہے تھے، اس گاڑی سے 25 سے 30 کلاشنکوفیں لوگوں میں تقسیم کی گئیں۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں