صحافی مطیع اللہ جان کی منشیات خرید و فروخت کیس میں ضمانت منظور

اسکرینوں پر آکر صحافت کا ستیاناس ہوگیا ہے، جج انسداد دہشت گردی عدالت


ویب ڈیسک November 30, 2024

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سینیر صحافی مطیع اللہ جان کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف منشیات خرید و فروخت کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کی گئی۔ مطیع اللہ جان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا عمل مکمل کیا گیا۔

مطیع اللہ جان کے وکیل نے استدعا کی کہ ہماری ضمانت کی درخواست بھی سن لیں۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ نوٹس کردیتے ہیں پراسیکیوشن تیاری کرلے۔ اسکرینوں پر آ کر صحافت کا ستیاناس ہوگیا ہے۔ بہت شرمندگی ہے کہ پراسیکیوٹر صحافی کو کہے کہ آپ حرام کھاتے ہیں۔ کیا پھر یہ بھی کہا جائے گا کہ صحافی اپنی سوچوں کو بیچتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں