چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج نہیں ہوگی، سابق کرکٹر کا بڑا دعویٰ

ٹورنامنٹ کے مستقبل سے متعلق اجلاس 24 سے 48 گھنٹوں میں ہوسکتا ہے


ویب ڈیسک November 30, 2024

قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج نہیں ہوگی۔


سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بورڈ میٹنگ اتوار یا پیر کو ہوگی۔

سابق کرکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کو ٹورنامنٹ کے مستقبل سے متعلق فیصلہ کرنے کےلیے اپنی اپنی وزارت خارجہ سے مشاورت کا کہا گیا ہے۔

آئی سی سی کی گزشتہ روز ہونے والی بورڈ میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی اور ہائبرڈ ماڈل کو لے کر ڈیڈلاک برقرار تھا جس کے باعث کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی قابل قبول آپشن دے، پی سی بی کا دوٹوک موقف

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دونوں بورڈز کو 24 سے 48 گھنٹوں کا وقت دیا ہے کہ کوئی قابل قبول آپشن پیش کیا جائے۔

دوسری جانب پاکستان ہائبرڈ ماڈل نہ ماننے اور میزبانی کے موقف پر قائم ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ قابل عمل فارمولا بناکر پیش کیا گیا تو بات آگے بڑھے گی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی حکومت، بورڈ کے الگ الگ موقف پر سوالات اُٹھ گئے

ادھر بھارتی بورڈ کے نائب صدر اور ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے دیے گئے بیانات میں الگ الگ موقف نے مزید سوالات کو جنم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں