غزہ جنگ بندی، حماس کا وفد مذاکرات کیلیے آج قاہرہ جائے گا

امریکا نے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کیلیے نئی سفارتی کوششیں شروع کردیں


ویب ڈیسک November 30, 2024

غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات میں شرکت کے لیے حماس کا وفد آج مصر کے دارالحکومت قاہرہ جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات چیت میں تصدیق کی کہ حماس کا وفد غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے لیے آج قاہرہ جائے گا۔ مصری حکام سے ملاقاتوں میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور قیدیوں سے متعلق معاہدے پر بات ہوگی۔ حماس کا اعلان لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے بعد سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب امریکا نے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قطر، ترکی اور مصر کے ساتھ نئی سفارتی کوششوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ غزہ میں اب تک واحد جنگ بندی نومبر 2023 میں ہوئی جس میں حماس اور اس کے اتحادیوں نے اسرائیل کے زیرِ حراست 240 فلسطینی قیدیوں کے بدلے تقریباً 100 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا۔

امریکا، قطر اور مصر کی قیادت میں سال کے آغاز سے ہی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی متعدد کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں