یو اے ای کے قومی دن کی تقریبات زوروشور سے جاری، کراچی اور سکھر کے مخلتف مقامات کو سجا دیا گیا
متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے کراچی اور سکھرکے مختلف مقامات کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات زوروشورسےجاری ہیں، شہر کے مختلف علاقوں کو رنگ برنگی لائٹوں سے سجادیا گیا ہے جو رات کے وقت ایک خوبصورت منظر پیش کر رہی ہیں۔
کلفٹن انڈر پاس کے قریب ایل ای ڈیز بھی لگائی گئی ہیں جن پر یو اے ای کے 53 ویں قومی دن کی مناسبت سے وڈیوز اور نغمے چل رہے ہیں جو گزرنے والوں کو خوشگوار احساس دلا رہے ہیں۔
اندرون سندھ میں بھی خوشیاں منائی جارہی ہیں سکھر بیراج کو برقی قمقموں سے سجایاگیا ہے جو ایک نہایت دلفریب منظر پیش کررہا ہے شہری بھی یو اے ای کے قومی دن کی مناسبت سے تقاریب میں حصہ لے رہے ہیں اور خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے انتظامات پرسندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اوریو اے ای پاکستان دوستی کومثالی قراردیا ہے۔