اسلام آباد ایئرپورٹ پر نیروباڈی ایئرکرافٹ پارکنگ کی سہولت میں اضافہ
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرنیروباڈی ائیرکرافٹ پارکنگ سہولت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وائڈباڈی ائیرکرافٹ اسٹینڈزکو نیروباڈی ائیرکرافٹ آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جا سکےگا اور اس پیچیدہ نوعیت کا منصوبہ مکمل ہونے سےمسافروں کے لیے سہولت اورائیرپورٹ کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ پرفی الحال 6 نیروباڈی ایئرکرافٹ بریجزاور9 وائڈ باڈی ائیرکرافٹ بریجزآپریشنل ہیں، پہلےمرحلے میں تین وائڈ باڈی بریجزکو نیروباڈی ایئرکرافٹ آپریشنز کے لیے قابل استعمال بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلےمرحلے میں کامیابی سے بورڈنگ بریجز کی مد میں 136 ملین روپے کی اضافی آمدنی ہوئی اورعنقریب 5 مزید وائڈ باڈی بریجز اوراسٹینڈزپرنیروباڈی ایئرکرافٹ آپریشنزشروع کیے جاسکیں گے۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ اس منصوبہ کی کامیابی سے 8 وائڈ باڈی بریجز پر نیروباڈی طیاروں کا آپریشن ممکن ہو سکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی طور پر مکمل کیے گئے منصوبے سے مسافروں کی سہولت اور آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا، منصوبے کے کامیاب نفاذ سے ایئرکرافٹ ٹرن راؤنڈ ٹائم اور کاربن کے اخراج میں بھی کمی ہوگی۔