حکومت نے پاکستان کے بچے ہی مار ڈالے اور اب لاشوں کا یہ ہم سے پوچھ رہے ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی غیر رسمی گفتگو

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس مذمت کے لیے الفاظ ہی نہیں ہیں حکومت نے پاکستان کے بچے ہی مار ڈالے افسوس کی بات ہے کہ اب لاشوں کا یہ ہم سے پوچھ رہے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی گفتگو میں کہا کہ حکومت خود لاشیں اٹھا کر لے گئی اور مریم نواز کو شرم آنی چاہیے جو کہہ رہی ہے کہ شاباش پنجاب آپ نکلے نہیں۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک ایسا ظلم نہیں دیکھا گیا انسانیت پر ظلم کرتے شرم آنی چاہیے ان جانوں کا حساب ہوگا،

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں مولانا، بلاول، مریم نواز نے لانگ مارچ کیے لیکن ہم نے نہیں روکا اور میں نے بطور وزیر کہا تھا کہ احتجاج آئینی حق ہے ہم نے انہیں نہیں روکنا کیوںکہ جمہوریت پر تحریک انصاف یقین رکھتی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے ایک ایک کارکن پر ظلم  کا حساب لے گی، چیف جسٹس کو خط لکھوں گی کہ اس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

Load Next Story