نارتھ کراچی رحمانیہ موڑ کے قریب نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

متوفی کی شناخت 17 سالہ صابر کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ دکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے

نارتھ کراچی رحمانیہ موڑ کے قریب نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

نارتھ کراچی رحمانیہ موڑ پکوان سینٹر کے قریب دکان میں نوجوان کو کرنٹ لگ گیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد نوجوان کی موت کی تصدیق کر دی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 17 سالہ صابر کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ دکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے پولیس جائے وقوعہ پر واقعہ کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

Load Next Story