چیمپئنز ٹرافی ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلیے نیا فارمولا زیر غور، اطلاق 3 سال کیلیے ہوگا

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اُسے پیسے کی نہیں بلکہ اپنی عزت اور وقار کی پرواہ ہے


ویب ڈیسک November 30, 2024

چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان قائم ہونے والے ڈیڈ لاک کو ختم کروانے کیلیے نیا فارمولا زیر غور ہے جس کا اطلاق 3 سال کیلیے آئی سی سی کے تمام ایونٹس پر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ڈیڈ لاک ختم کروانے کا نیا فارمولا زیر غور ہے ، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اُسے پیسے کی نہیں بلکہ اپنی عزت اور وقار کی پرواہ ہے۔

مزید پڑھیں: یہ نہیں ہوسکتا پاکستان بھارت جائے اور انڈیا نہ آئے، برابری کا فارمولا ہی قبول کریں گے، محسن نقوی

پاکستان نے معاملے کے حل کے لیے برابری کی بنیاد پر نیا فارمولا طے کرنے کی پیش کش کی اور کہا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ نیا فارمولہ کم از کم تین سال کے لیے طے کیا جائے اور اس کا اطلاق صرف چیمپئنز ٹرافی کی حد تک نہ ہو۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کیا ہے کہ یہ فارمولہ اگلے تین سالوں کے لیے تمام آئی سی سی ایونٹس کے لیے لاگو ہوگا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں