نانا کی قبر کے لیے پھول خریدنے والا نوجوان ہزاروں ڈالر جیت گیا

مائلز جونز کا کہنا تھا کہ ان کا ماننا ہے کہ اس خوش قسمتی میں ان کے نانا کا ہاتھ ہے


ویب ڈیسک December 01, 2024

امریکا میں اپنے نانا کی قبر پر پھول چڑھانے کے لیے دکان پر رکنے والے نوجوان نے ہزاروں ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

امریکی ریاست آئیووا کے شہر واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے 21 مائلز جونز نے بتایا کہ وہ ایک اسٹور پر اپنی والدہ، خالہ اور نانی کے لیے پھول لینے رکے۔

مائلز کے مطابق تین برس قبل ان کے نانا کا انتقال ہوا اور ان کی قبر پر چڑھانے کے لیے وہ اسٹور پر رکے تھے کہاں انہوں نے لاٹری خریدی جس میں ان کا 25 ہزار ڈالر کا انعام نکلا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حیرت کے مارے انہیں اس بات پر یقین نہیں آیا۔ ان کا ماننا ہے کہ اس خوش قسمتی میں ان کے نانا کا ہاتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ پیسے اپنے تعلیم کی حوالے سے لیے قرض کو چکانے کے لیے استعمال کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں