پی ٹی آئی پر پابندی، کے پی میں گورنر راج لگتا نظر نہیں آرہا، فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مجھے تحریک انصاف پرپابندی اور خیبرپختونخوا میں گورنرراج لگتے نظر نہیں آرہا، حکومت پی ٹی آئی کی مارکیٹنگ ٹیم ہے ان کوسہولت دیتی آئی ہے،حکومت نے احتجاج سے درست طریقے سے نہیں نمٹا۔
انہوں نے کہا ہے کہ 7 عورتوں کا گینگ ہے جو عمران خان کی لاش پر 50 سال تک سیاست کرنا چاہتا ہے جو مرشد ہے وہی بانی پی ٹی آئی کی تباہی کا ذمہ دار اور ضامن ہے۔
ایک نے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ ڈیل کے تحت باہر آئے ہیں وہ ڈیل سے باہر جائیں گے تو پھر حراست میں بھی جائیں گے، دھرنے سے سب سے پہلے بشری بی بی اور گنڈاپور بھاگے، بشری بی بی جان دینے کو تیار تھیں مگر فوٹیج آگئی کہ وہ ٹہلتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر بیگم جا کر بانی پی ٹی آئی کو دم درود والا پانی پلا دیں یا دہی کھلا دیں تو ریاست ذمہ دار نہیں ہوگی اور اگر انہیں بچانا ہے تو یہی راستہ ہے کہ ان کی ملاقات نہیں کرائی جائے۔
انکا کہنا تھا کہ بشری بی بی جب عمران خان کی زندگی میں آئیں، اس کے بعد وہ گھڑی چور، مار دھاڑ پر یقین کرنے والے اور اداروں کے خلاف ہوئے، بانی پی ٹی آئی پر کرپشن نہیں بلکہ ان کی بیوی پر کرپشن کے الزام لگے۔
کرپشن کے فائدے گدھ ، گوگی گینگ اور ان کے بچوں نے حاصل کیے تھے، پی ٹی آئی میں بانی ہی سب کچھ ہیں یہ حقیقت ہے، پارٹی میں کسی کوبے غیرت کہنے کا بیوی سمیت کسی کوحق نہیں، اگربانی نے کہا ڈی چوک آنا ہے تو بیوی اور گنڈاپور کیوں بھاگے۔