کراچی میں موسم سرد ہونے لگا، درجہ حرارت 2.7 ڈگری گرگیا

بلوچستان میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے اثرات 5 دسمبر سے کراچی پر اثرانداز ہو سکتے ہیں


ویب ڈیسک December 01, 2024

کراچی:

شہر قائد میں رات کے وقت خنکی بڑھ گئی سے کم سے کم پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.7 ڈگری گرگیا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آج شہر کا موسم معتدل رہنے کا امکان ہے جبکہ کل سے شہر پر بلوچستان کی ہوائیں اثرانداز ہونے کے سبب معتدل موسم کے ساتھ خنک راتیں متوقع ہیں۔ 

منگل کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور یخ بستہ موسم کے دوران کم سے کم پارہ 17 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 تا 31ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں؛ ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی

کراچی میں اتوار یکم دسبر کی صبح کم سے کم درجہ حرارت 17.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

واضح رہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھو ہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں