کرم میں قبائل کے درمیان جھڑپوں میں مزید 6 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 130 ہوگئی

ہلاکتوں کی تعداد 130 ہوگئی جبکہ 186 افراد زخمی ہیں


ویب ڈیسک December 01, 2024
زخمیوں میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے، اسپتال ذرائع۔ فوٹو : فائل

خیبر پختون خوا کے ضلع کرم میں قبائل کے درمیان گیارہویں روز بھی جھڑپیں جاری ہیں جن میں مزید 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے جس کے نتیجےمیں ہلاکتوں کی تعداد 130 ہوگئی ہے جبکہ 186 افراد زخمی ہیں۔

کشیدگی کے باعث پشاور پاڑاچنار مرکزی شاہراہ سمیت آمد و رفت کے راستے بند ہیں۔ ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر پر بھی آمد و رفت بند ہے۔

شاہراہوں کی بندش سے تیل، اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود کے مطابق لوئر کرم کے مختلف مقامات پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے دستے تعینات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ باقی علاقوں میں بھی آج فائر بندی کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

گورنر خیبرپختونخوا جرگہ کے ہمراہ کوہاٹ پہنچ گئے جہاں وہ صوبے کی سیاسی اور قبائلی قیادت کے ہمراہ جرگہ کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں