اسلام آباد:
ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ پھر سست روی کا شکار ہوگیا جس کے سبب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا سروسز بھی متاثر ہیں۔
ذرائع کے مطابق صارفین کو تصاویر، وائس نوٹ اور ویڈیوز اَپ لوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے، صارفین وی پی اینز کے ذریعے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز استعمال کرنے پر مجبور ہیں،
متعدد شہروں میں وی پی این کے ذریعے بھی صارفین کو سوشل میڈیا سروس تک رسائی مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر وال ٹیسٹنگ کے دوسرے مرحلے کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے جبکہ رابطہ کرنے کے باوجود پی ٹی اے حکام سست انٹرنیٹ پر مؤقف دینے سے گریز کر رہے ہیں۔