علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں عمران خان کی رہائی کی تحریک مزید زور پکڑے گی، بیرسٹر سیف 

جعلی حکومت اگر سمجھتی ہے کہ بربریت سے تحریک کمزور ہوگئی تو یہ انکی بھول ہے، مشیر اطلاعات کے پی


ویب ڈیسک December 01, 2024
(فوٹو: فائل)

پشاور:

خیبر پخونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کی قیادت پر سب کا پورا اعتماد ہے اور انکی سربراہی میں عمران خان رہائی کی تحریک مزید زور پکڑیں گی۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ سانحہ ڈی چوک کے بعد عمران خان رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہوگئی ہے، جعلی حکومت اگر سمجھتی ہے کہ بربریت سے تحریک کمزور ہوگئی تو یہ انکی بھول ہے۔

انہوں نے کہا کہ بربریت کرکے جعلی حکومت نے اپنے پاوں پر خود کلہاڑی ماری ہے، جعلی حکومت نے بربریت خوف پیدا کرنے کے لیے کیا ہے مگر اصل میں خوفزدہ خود ہیں۔ 

مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ظلم ہمیشہ خوفزدہ لوگ کرتے ہیں، معصوم کارکنوں کا خون جعلی حکومت کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں