اسلام آباد؛ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم عمان سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار

ملزم ویزے کے نام پر بھاری رقوم وصول کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا


ویب ڈیسک December 01, 2024

اسلام آباد:

ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت خاور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے جو انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا۔

ملزم کو عمان سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا ہے، ملزم فلائٹ نمبر OV536 کے ذریعے عمان سے پاکستان پہنچا تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا کہ ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا اور ملزم اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا جبکہ ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم ویزے کے نام پر بھاری رقوم وصول کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

بعد ازاں، ملزم کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے  سے گرفتار کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں