بوٹسوانا میں 350 ہاتھیوں کی ہلاکت کی وجہ سامنے آگئی

یہ واقعہ ہاتھیوں کی موت کا سب سے بڑا دستاویزی واقعہ ہے


ویب ڈیسک December 02, 2024

ایک نئی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ بوٹسوانا میں 350 سے زیادہ ہاتھیوں کی پراسرار موت ممکنہ طور پر زہریلے پانی پینے کی وجہ سے ہوگئی ہے۔

دی گارڈین کے مطابق، بوٹسوانا کے اوکاوانگو ڈیلٹا میں ہاتھیوں کی بڑے پیمانے پر ہونے والی ہلاکتوں کو ایک پراسرار تباہ کُن حادثے کے طور پر بیان کیا گیا ہے کیونکہ ہر عمر کے جانوروں کو گرنے سے پہلے دائروں میں چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا، پھر وہ مر گئے۔

ہاتھیوں کی لاشیں پہلی بار بوٹسوانا کے شمال مشرقی علاقے میں مئی اور جون 2020 میں دیکھی گئی تھیں اور موت کی وجہ سائینائیڈ کے زہر یا ان میں ایک نامعلوم بیماری قرار دی گئی تھی۔

سرکردہ محقق ڈیوڈ لومیو کے مطابق یہ واقعہ ہاتھیوں کی موت کا سب سے بڑا دستاویزی واقعہ ہے جس کی وجہ حتمی طور پر معلوم نہیں ہوسکی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اس سے ماہرین میں بہت زیادہ تشویش ہے۔

تاہم اب سائنس آف دی ٹوٹل انوائرمنٹ کے جریدے میں شائع ہونے والے ایک نئے مقالے میں بتایا گیا ہے کہ مردہ ہاتھیوں کو اس پانی سے زہر دیا گیا تھا جس میں نیلی سبز کائی یا ممکنہ طور پر سائانو بیکٹیریا سے متاثر زہریلے پودے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں