یونیسیف نے خواتین میں ایڈز کی بڑھتی شرح سے خبردار کردیا

2023 میں 15-19 سال کی عمر کے 96,000 لڑکیاں اور 41,000 لڑکے ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے


ویب ڈیسک December 02, 2024

یونائیٹڈ نیشنز انٹرنیشنل چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) نے وجوان خواتین اور لڑکیوں میں ایڈز کے انفیکشن کی بلند شرح پر خطرے سے خبردار کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیسیف نے خواتین میں ایڈز کی بلند شرح کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے پاس اس بیماری کی روک تھام اور علاج تک رسائی بھی نہیں ہے۔

یونیسیف نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ 2023 میں 15-19 سال کی عمر کے 96,000 لڑکیاں اور 41,000 لڑکے ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے، یعنی ہر 10 میں سے7 کیسز لڑکیوں میں تھے۔

دوسری جانب افریقہ میں 15-19 سال کی عمر کے نوجوان لڑکے لڑکیوں میں ہر 10 نئے ایچ آئی وی انفیکشنز میں سے 9 لڑکیوں میں پائے گئے۔

یونیسیف کی ایچ آئی وی/ایڈز کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر انوریتا بینس نے کہا، "بچے اور نوعمر علاج اور روک تھام کی خدمات تک رسائی کے ثمرات سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا رہے ہیں۔ وسائل کی سرمایہ کاری اور سب کے لیے علاج کو دستیاب کرنے کی کوشش میں ایچ آئی وی کے ساتھ رہنے والے بچوں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں