ٹرمپ نے اپنے ’سزا یافتہ‘ سمدھی کو اہم عہدہ دیدیا

چارلس کشنر نے ٹیکس کی خلاف ورزیوں کے الزام میں ایک سال جیل میں گزارا تھا


ویب ڈیسک December 01, 2024

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف 20 جنوری کو اُٹھائیں گے تاہم انھوں نے نئی کابینہ اور اہم عہدوں پر اپنے وفاداروں اور رشتہ داروں کو نامزد کرنا شروع کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے فرانس میں امریکی سفیر کے لیے چارلس کشنر کے نام کا اعلان کیا ہے۔

چارلس کشنر، ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بیٹی ایونکا کے شوہر جیرڈ کشنر کے والد ہیں۔ جیرڈ کشنر خود بھی اپنے سسر کے پہلے دورِ حکومت میں مشیر رہ چکے ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ چارلس کشنر پیار کرنے والے انسان اور ایک شاندار بزنس مین ہیں۔

ٹرمپ نے مزید لکھا کہ چارلس کشنر کو پیرس بھیجا جائے گا تاکہ امریکا اور فرانس کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کیا جا سکے جو ہمارے سب سے پرانے اور دیرینہ اتحادی ہیں۔

یاد رہے کہ چارلس کشنر نے ٹیکس کی خلاف ورزیوں کے الزام میں ایک سال جیل میں گزارا ہے تاہم ٹرمپ نے اپنی پہلی صدارتی مدت کے اختتام پر انہیں معاف کر دیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں