غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں 50 فلسطینی پناہ گزین شہید اور متعدد زخمی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج غزہ کے جبالیہ اور نصیرات کیمپ میں مسلسل بمباری جاری رکھی۔
اسرائیلی فوج کی جبالیہ کیمپ پر بمباری میں 42 جب کہ نصیرات کیمپ میں 10 کے قریب فلسطینی پناہ گزین شہید ہوئے۔ جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ادھر خان یونس کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے ایک امریکی این جی او کی گاڑی پر بمباری کی جس میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار 400 سے زائد ہوگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
اسرائیلی جارحیت میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جب کہ 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔