دفترخارجہ میں ویمن ایسوسی ایشن کے سالانہ چیئرٹی بازار کا افتتاح

چیئرٹی بازار راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کودیگر ممالک کی ثقافتوں کو دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے، اسحاق ڈار


ویب ڈیسک December 01, 2024
 امریکا کو اپنے ملک میں بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا کی وجوہات تلاش کرنے کی ضرورت ہے، ترجمان دفترخارجہ: فوٹو: فائل

اسلام آباد:

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں پاکستان فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن (پفوا) کے سالانہ چیئرٹی بازار کا افتتاح کردیا۔

دفترخارجہ کے بیان کے مطابق افتتاحی تقریب میں مختلف ممالک کے سفارت خانوں نے اپنے اسٹالز اور ثقافتی اشیا کی نمائش کا اہتمام کیا گیا اور اس موقع پرغیرملکی سفارت کاروں، ان کے اہل خانہ اور وزارت خارجہ کے افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

چیئرٹی بازار کے انعقاد کا مقصد معاشرے کے مستحق اور کمزور طبقات کی مدد اور فلاح و بہبود ہے۔

بازار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ بازار راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو دفتر خارجہ کے دورے اور دیگر ممالک کی ثقافتوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بازار میں متنوع ثقافتوں کا حسین امتزاج پیش کیا گیا ہے، جو مختلف اقوام کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے۔

بازار کی تھیم "جوائنٹ ہینڈز، جوائننگ ہارٹس" کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کے پیش نظر دوستی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ملائشیا میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ دنیا کو بہتر بنایا جا سکے۔

چیئرٹی بازار میں مختلف ممالک کی ثقافت، کھانے اور ہینڈی کرافٹس کو نمایاں کیا گیا، جس نے زائرین کو انوکھے تجربات فراہم کیے۔

اسحاق ڈار نے اس بازار کو مختلف اقوام کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی سماجی، ثقافتی اور اقتصادی اہمیت کو اجاگر کرنے کا ذریعہ قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں