لاہور:
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گھریلو جھگڑے پر میاں بیوی نے زہرلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہدرہ کے علاقے فضل پارک میں گھریلو جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر میاں بیوی نے زہریلی گولیاں کھالیں جن کی حالت غیر ہونے پر انہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے میو اسپتال پہنچایا گیا۔
پولیس کے مطابق زہریلی گولیاں والے میاں بیوی میو اسپتال میں دم توڑگئے جن کی شناخت 27 سالہ ماجد اور اسکی اہلیہ 25 سالہ جمیلہ بی بی کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے میتیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر گھریلو جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔