معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر راجیو آدتیا نے حالیہ پوڈکاسٹ کے دوران خانہ کعبہ جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اداکارہ ثنا مقبول کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے اپنے خیالات اور اس مقدس مقام کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا۔
راجیو آدتیا نے کہا، "میں ایک ہندو ہوں لیکن ہمیشہ سے خانہ کعبہ جانے کی خواہش رکھتا ہوں۔ مجھے وہاں کی تاریخ اور ثقافت جاننے میں بےحد دلچسپی ہے۔ اگر غیر مسلموں کو اجازت ہو تو میں ضرور جانا چاہوں گا۔"
ثنا مقبول نے خانہ کعبہ کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا، "یہ ایک ایسا تجربہ تھا جو دل کو چھو جاتا ہے۔ وہاں جا کر میں بچے کی طرح رو رہی تھی۔ ایمان اور دل صاف ہوں تو آپ وہاں جا سکتے ہیں۔ یہ ایک ناقابل بیان لمحہ تھا۔"
انٹرویو کے اختتام پر راجیو نے مزید کہا، "میں مانتا ہوں کہ خانہ کعبہ جانا کسی کے بلاوے کے بغیر ممکن نہیں۔ یہ ایک خاص دعوت ہے۔"