پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ایم این اے ٹریفک حادثے میں جاں بحق

علی حسن گیلانی کے انتقال پر صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلیٰ سندھ کا اظہار افسوس


ویب ڈیسک December 01, 2024

پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم علی حسن گیلانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مخدوم علی حسن گیلانی کی گاڑی کو حادثہ اوچ شریف میں پیش آیا، تیز رفتاری کے باعث گاڑی سڑک پر کھڑے ٹرک میں گھس گئے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اوچ شریف میں نبی پور کے قریب پیش آیا جس میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

صدر آصف علی زرداری، چیئرمین سینیٹ، وزیراعلیٰ سندھ سمیت پی پی کے دیگر رہنماؤں نے سابق ایم این اے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں