مشہور بالی ووڈ اداکارہ کالکی کوچلن نے اپنے سابق شوہر اور معروف فلم ساز انوراگ کشیپ سے طلاق کے بعد پیش آنے والی مشکلات کا انکشاف کیا ہے۔ کالکی نے بتایا کہ وہ ممبئی میں بطور سنگل خاتون گھر کرائے پر لینے میں ناکام رہیں، حالانکہ وہ فلم انڈسٹری کی مشہور شخصیت تھیں۔
کالکی کوچلن، جو 2013 میں انوراگ کشیپ سے علیحدہ ہوئیں اور 2015 میں طلاق ہوگئی، نے بتایا کہ اس وقت ان کی دو کامیاب فلمیں "زندگی نہ ملے گی دوبارہ" اور "یہ جوانی ہے دیوانی" ریلیز ہوچکی تھیں۔ اس کے باوجود، وہ ممبئی میں کرائے کا گھر حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔
کالکی نے ایک انٹرویو میں کہا: "میں مشہور ہوں، لوگ میرے ساتھ سیلفی لینا چاہتے ہیں، مگر کوئی مجھے گھر دینے کو تیار نہیں تھا۔"
کچھ ماہ قبل انوراگ کشیپ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جس گھر میں وہ رہتے ہیں، وہ دراصل کالکی نے شادی کے وقت خریدا تھا۔ انوراگ نے کہا: "یہ گھر کالکی نے تلاش کیا تھا، اور ہم نے ششانک گھوش سے خریدا تھا۔"
کالکی کوچلن نے بالی ووڈ اور رئیلٹی ٹی وی میں اپنی پہچان بنائی۔ حالیہ دنوں میں وہ فلم "کھو گئے ہم کہاں" میں نظر آئیں، جس میں اننیا پانڈے بھی شامل تھیں۔