شعلے کی شوٹنگ کا دلچسپ راز: صرف دو منٹ کے منظر کے لیے 23 دن لگے

فلم کے پروڈیوسر جی پی سپی نے کبھی بھی اس منظر پر 23 دن لگانے پر سوال نہیں کیا اور مجھے مکمل آزادی دی، رمیش سپی


ویب ڈیسک December 01, 2024

1975 کی بلاک بسٹر فلم شعلے بھارتی سینما کا ایک سنگ میل سمجھی جاتی ہے۔ حال ہی میں ڈائریکٹر رامیش سپی نے انکشاف کیا کہ فلم کے ایک مشہور منظر کو شوٹ کرنے میں 23 دن لگے، جو امیتابھ بچن اور جیا بچن کے درمیان تھا۔

گووا میں منعقدہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI) کے دوران ایک ماسٹرکلاس میں رامیش سپی نے بتایا کہ یہ منظر شام کے وقت، دن سے رات میں بدلتے ہوئے خاص "جادوئی لمحات" میں فلمایا گیا۔ اس مختصر وقت کو کیمرے میں قید کرنے کے لیے وہ ہر روز تیاری کرتے اور شام کے وقت صرف دو منٹ میں شوٹ مکمل کرتے۔

ڈائریکٹر نے بتایا کہ شعلے کی شوٹنگ کے دوران تمام دن کے دیگر مناظر صبح اور دوپہر میں فلمائے جاتے، اور شام کو صرف اس مخصوص منظر کے لیے تیاری کی جاتی تھی۔ سپی نے وضاحت کی کہ فلم کے پروڈیوسر جی پی سپی نے کبھی بھی اس منظر پر 23 دن لگانے پر سوال نہیں کیا اور انہیں مکمل آزادی دی۔

رامیش سپی نے مزید کہا کہ فلم کے مکالمے پہلے سے تیار تھے، لہذا ان مناظر کے لیے شریک مصنف جاوید اختر سے مشورہ لینے کی ضرورت نہیں پڑی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں