سنی لیون نے اپنی نئی فلم "شیرو" کیریئر کا سب سے بڑا چیلنج قرار دے دی

کیرالا کے دلکش پہاڑوں میں رہ کر ہم نے پورے پروجیکٹ پر مکمل فوکس کیا، اداکارہ


ویب ڈیسک December 01, 2024

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اپنی نئی ساؤتھ انڈین فلم "شیرو" کے ریلیز کے لیے تیار ہیں، جو کیرالا کے دور افتادہ پہاڑوں میں شوٹ کی گئی ہے۔ 

سنی لیون نے نہ صرف فلم کے تمام ایکشن سین خود کیے بلکہ انہیں یہ فلم اپنی اداکاری کا ایک شاندار موقع بھی محسوس ہوئی۔

سنی لیون نے کہا: "شیرو پر کام کرنا واقعی ایک متاثر کن تجربہ تھا۔ کیرالا کے دلکش پہاڑوں میں رہ کر ہم نے پورے پروجیکٹ پر مکمل فوکس کیا۔ ہدایتکار کی واضح رہنمائی نے اسے میرے کیریئر کے بہترین تجربات میں سے ایک بنا دیا۔"

سنی لیون نے تمام ایکشن سین خود کیے، جسے انہوں نے ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا اور بتایا "یہ چیلنجنگ تھا لیکن ساتھ ہی بہت فائدہ مند بھی۔ میں نے نہ صرف ایک نئی زبان سیکھی بلکہ اپنی اداکاری کو بھی بہتر طریقے سے پیش کیا۔"

سنی لیون نے فلم کے پلے بیکس دیکھتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پروجیکٹ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔

انہوں نے کہا "ڈبنگ کے دوران جب میں نے پلے بیکس دیکھے، تو مجھے بہت فخر ہوا کہ یہ سب کتنی خوبصورتی سے مکمل ہوا۔ میں بےچینی سے انتظار کر رہی ہوں کہ لوگ اسے دیکھیں۔"

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں