بین الاقوامی فلکیاتی تحقیقاتی ادارے نے برفانی علاقے آئس لینڈ کے آتش فشاں پہاڑ میں پڑنے والی دراڑ سے لاوے کے اخراج کی تصویر شیئر کی ہے۔
عالمی تحقیقاتی ادارے ناسا کے سیاروں نے آئس لیںڈ کے بلیو لیگون کے قریب آتش فشاں پہاڑ سے لاوے کے اخراج کی واضح تصویر لی ہے۔
جزیرہ نما ریکجینس میں موجود پہاڑی سے لاوے کے اخراج کی تصاویر 27 نومبر کو لینٹ سیٹ 9 اور سوومی این پی پی سیٹلائٹس سے لی گئیں۔ جس میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد لاوے کو تیزی سے بہتا دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ مقام آئس لینڈ کے دارالحکومت ریکجاوک سے 47 کلومیٹر فاصلے پر ہے۔ فلکیاتی ماہرین کے مطابق شگاف سے آتش فشاں نکل کر ندیوں میں شامل ہورہا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس کی وجہ سے قریب میں موجود قصبے گرینڈوویک کو خطرہ ہے لہذا وہاں پر مقیم 3800 رہائشیوں کا فوری طور پر انخلا کیا جائے۔
آئس لینڈ کے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ لاوے نے ایک سروس بلڈنگ اور اسپا میں ایک کار پارک کو لپیٹ میں لے لیا۔