کراچی؛ شاہ لطیف میں ڈاکوؤں کو مکینوں نے گھیر لیا، ایک ڈاکو ساتھی ڈکیت کی فائرنگ سے ہلاک

ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور لوٹا گیا سامان برآمد کیا گیا ہے


اسٹاف رپورٹر December 01, 2024
(فوٹو: فائل)

شاہ لطیف ٹاؤن میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو علاقہ مکینوں نے گھیر لیا جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی اور ایک ڈاکو ساتھی ڈکیت کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ ایک شہری بھی زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 22 بی میں ڈاکو شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے تو علاقہ مکینوں نے ڈاکوؤں کو گھیر لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکوؤں کا ایک ساتھی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔

ایس ایچ او شاہ لطیف ممتاز مروت کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے احسان نامی شہری زخمی ہوا ہے پولیس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے جبکہ ہلاک ڈاکو  کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور لوٹا گیا سامان برآمد کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں