ملتان:
پاکستان نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی 20 بلائنڈ ورلڈکپ کا سیمی فائنل میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 94 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلیے 95 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنرز نے 95 رنز کا ہدف 5.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ کامران اختر نے 21 گیندوں پر 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان ہوگا اور جیتنے والی ٹیم فائنل میں پاکستان کے مد مقابل آئے گی۔