راولپنڈی:
معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزمان عدنان اور واجد نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہری جمال کو قتل کر دیا تھا۔
ایس پی صدر کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر خاتون نویدہ پروین بھی زخمی ہو گئی تھی، واقعے کا مقدمہ رواں ماہ درج کیا گیا تھا جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی ٓتلاش جاری ہے۔
ایس پی صدر نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔