اختلاف رائے کے نام پر گھر جلانا ناقابل قبول، ملک احمد

ہمارے ادارے ملک میں امن و امان برقرار رکھنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں

چیئرمین نیب اگر ملکی مفاد بیان کریں گے تو پارلیمنٹ کو تالا لگا دیں، ملک احمد خان فوٹو: فائل

لاہور:

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں تقریب تقسیم انعامات و اسناد میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اسپیکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک پر حکمرانی کا حق ریاست کے منتخب نمائندوں کا ہے اور اختلاف رائے کے نام پر کسی کا گھر جلانا ناقابل قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ادارے ملک میں امن و امان برقرار رکھنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں ، سیاست کے نام پر جلائو گھراؤ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ سیاست افراتفری اور انتشار کا نام نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ذریعہ ہے۔

اسپیکر نے جامعہ سلفیہ کی لائبریری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ علم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Load Next Story