کرم میں امن کیلیے سخت ایکشن ناگزیر ہے، فیصل کنڈی

جرگہ کے ساتھ کرم میں امن کیلیے وہاں جتنے بھی دن بیٹھنا پڑے بیٹھنے کیلیے تیار ہوں



پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے مفاد میں یکجا ہیں، ہمیں متحد ہو کر امن دشمنوں کی نشاندہی کرنی ہوگی، قیام امن کے لیے عوام کے تعاون سے سخت ترین ایکشن ناگزیر ہے۔

وہ گزشتہ روز کوہاٹ میں گرینڈ جرگے سے خطاب کررہے تھے، وفاقی وزیر سیفران انجینئر امیر مقام،اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا، قومی وطن پارٹی کے صوبائی چئرمین سکندر حیات شیر پاؤ، جے یو آئی(س) کے حافظ عبدالرافع بھی موجود تھے۔

جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ جرگہ کے ساتھ کرم میں امن کیلیے وہاں جتنے بھی دن بیٹھنا پڑے بیٹھنے کیلیے تیار ہوں، اگر یہاں بیرونی عناصر موجود بھی ہیں تو غالب گمان یہی ہے کہ انکو پناہ ہمارے اندر موجود لوگ ہی دیتے ہونگے۔

 سیاسی قیادت کا جرگہ صدر پاکستان ، وزیراعظم، آرمی چیف کے پاس لے کر جائیں گے۔ دریں اثنا ایک ٹی وی سے گفتگو میں گورنر نے کہا کہ پارلیمان سمجھتی ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنی چاہیے تو پھر لگے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں