معیشت بہتر بنانے کیلیے جامع معاشی پالیسیاں تشکیل دینا ضروری

غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم اب آئی ایم ایف کے 24 ویں پروگرام میں شامل ہیں


ٹریبون رپورٹ December 02, 2024

BRUSSELS:

پاکستان کو اپنی معیشت کو بہتر اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے جامع پالیسیاں تشکیل دینے کی ضرورت ہے، جس میں ٹیکس ریشنلائزیشن، فری تجارت، مضبوط کرنسی اور مالیاتی استحکام شامل ہیں۔

لیکن بدقسمتی سے گزشتہ چار دہائیوں سے پاکستان غلط پالیسیوں کا شکار ہے، جس کی وجہ سے ہم اب آئی ایم ایف کے 24 ویں پروگرام میں شامل ہیں، اور خود کو کم گروتھ، بلند ٹیکس، بجٹ خسارے، بھاری قرضوں، اور بیلنس آف پیمنٹس کے بحران کے خوفناک سرکل سے نکالنے میں ناکام ہیں۔

ہمارے سیاستدان اور بیوروکریٹ کسی جامع اور پائیدار حل کے بجائے جزوقتی حل نکالنے کی پالیسی بنانے پر یقین رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بگڑتی جارہی ہے۔

جبکہ پاکستان کو اس وقت ایک جامع، مربوط اور طویل المدتی معاشی پالیسی کو اپنانے کی ضرورت ہے، جس میں اپنے ٹیکس سسٹم کو ریشنلائز کرنا، کرنسی کو مستحکم کرنا، مالیاتی استحکام کا حصول، ڈی ریگولیشن، غیر منافع بخش اداروں کی نجکاری اور قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں