آئینی عدالت کا قیام، کے پی حکومت کا اسمبلی میں قرارداد نہ لانے کا فیصلہ

کابینہ نے بھی منظوری دی ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام کے لئے قرارداد اسمبلی میں پیش نہیں کرنی

پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت نے آئینی عدالتوں کے قیام کیلئے صوبائی اسمبلی میں قرارداد نہ لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترامیم کو ہم مانتے ہی نہیں تو کیسے آئینی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ مانیں، اسی لیے خیبر پختونخوا حکومت نے 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی عدالتوں کے قیام کے لیے قرارداد صوبائی اسمبلی میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے کابینہ نے بھی منظوری دی ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام کیلیے قرارداد اسمبلی میں پیش نہیں کرنی، اس حوالے سے وزیر قانون آفتاب عالم نے ایکسپریس کو بتایا کہ تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کی ہے تو اسے کیسے ہم تسلیم کر سکتے ہیں۔

کابینہ نے بھی منظوری دی ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام کے لئے قرارداد اسمبلی میں پیش نہیں کرنی۔

وزیر قانون کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کا ایوان مکمل نہیں، مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں ہوا اور سینیٹ الیکشن بھی نہیں ہوئے اس صورتحال میں نامکمل ایوان میں کیسے قرارداد لائی جائے۔

Load Next Story