فتنہ گروہ کی پسپائی سے عوام کو ریلیف دینے میں تیزی آئے گی، وزیراعظم

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور انکی فلاح کے لیے وفاق اور پنجاب ملک کر اقدامات کریں گے، وزیراعظم


(فوٹو: فائل)

لاہور:

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فتنہ گروہ کی پسپائی سے عوام کو ریلیف دینے کے معاملات میں مزید تیزی آئے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک نے خصوصی ملاقات کی اور وزیراعظم کو ملکی معیشت کے لیے دن رات محنت کرنے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے پر مبارکباد دی۔

شہباز شریف نے بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرپرسن اوورسیز کمیشن پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور انکی فلاح کے لیے وفاق اور پنجاب ملک کر اقدامات کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز میرے دل کے انتہائی قریب ہیں اور اوورسیز وزارت، اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن اور اوورسیز کمیشن میں پہلی فرصت میں تعیناتیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ن لیگ کی حکومت کام کرنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ او پی ایف اور او پی سی پنجاب ملکر سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلیے ملکر کام کریں گے۔ انھوں نے اقتصادی پہیہ گھمانے اور اسٹاک ایکسچینج کو بلند سطح پر لے جانے پر حکومت کو مبارکباد دی۔

امجد ملک نے کہا کہ اگر 9 مئی کے بلوائیوں کے وقت پر ٹرائل ہو جاتے تو اب صورتحال مختلف ہوتی۔ انھوں نے تارکین وطن کے لیے اسپیڈی ٹرائل کورٹ کا قانون پاس کروانے اور پی آئی اے کی یورپ میں ڈائریکٹ فلائٹ کی پابندی کے خاتمے پر وزیراعظم اور انکی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکر بیرون ملک سوشل میڈیا پروپیگنڈا فیکٹریوں کے عمل دخل اور فیک نیوز کو روکنا ہوگا تاکہ ہیجان، عوام میں سنسنی خیزی اور نفرت کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں