دنیا کا امیر ترین کم عمر اداکار کون ہے؟

اس اداکار کی دولت کئی بڑے اسٹارز سے بھی زیادہ ہے


ویب ڈیسک December 02, 2024

ہالی ووڈ کے چائلڈ اسٹار ایان آرمیٹیج دنیا کے امیر ترین کم عمر اداکار بن گئے۔

ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’ینگ شیلڈن‘ میں مرکزی کردار نبھانے کیلئے مشہور ایان آرمیٹیج اس وقت 16 برس کے ہیں جو کہ اس وقت دنیا کے امیر ترین کم عمر اداکار کے طور پر جانے جاتے ہیں، جن کی مجموعی دولت تقریباً 6 ملین ڈالر ہے۔

اداکاروں کی مجموعی دولت کی رپورٹ کرنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین چائلڈ اسٹارز میں ایان کی دولت دوسرے مشہور بچوں، جیسے ’ماڈرن فیملی‘ کی اوبری اینڈرسن-ایمنز اور کینیڈین اداکار جیکب ٹریمبلے، جن کی دولت تقریباً 2 ملین ڈالر ہے، سے کہیں زیادہ ہے۔

ایان کی شہرت کا آغاز تب ہوا جب انہوں نے کم عمری میں ہی ’ Iain Loves Theatre ‘ کے نام سے ایک یوٹیوب سیریز بنائی وہ 6 سال کی عمر سے ہی تھیٹر کے پرفارمنسز کرتے تھے۔

ان کے قدرتی ٹیلنٹ نے ٹیلنٹ ایجنٹس کی توجہ حاصل کی اور 2014 میں انہیں "دی پیریز ہلٹن شو" میں پیش کیا گیا۔ 

ایان نے 2017 میں ’ دی گلاس کاسل‘ ’آور سولز ایٹ نائٹ‘ اور ’آئی ایم ناٹ ہئیر‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم ’ینگ شیلڈن‘ میں ادا کئے گئے مرکزی کردار نے انہیں حقیقی شہرت دلائی۔ ایان اس کردار کے ذریعے کم عمری میں پرائم ٹائم ٹی وی شو کے لیڈ اداکار بھی بنے۔

یاد رہے کہ اس وقت ایان آرمیٹیج کی کل دولت 6 ملین ڈالر ہے جوکہ ان کی عمر سے کئی بڑی عمر کے اداکاروں اور فنکاروں سے بھی کئی زیادہ ہے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں