کراچی؛ چینی انجینئرز پر دھماکے کا ایک اور مقدمہ درج، بی ایل اے کمانڈرز نامزد

مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دھماکا خیز مواد کے استعمال اور دہشتگردوں کی فنڈنگ سے متعلق دفعات شامل


اسٹاف رپورٹر December 02, 2024

کراچی:

کراچی ائرپورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر دھماکے کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں بی ایل اے کے کمانڈرز کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ قتل ، اقدام قتل ، دھماکا خیز مواد کے استعمال اور دہشت گردوں کی فنڈنگ سے متعلق دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔

یہ مقدمہ ایس ایچ او ائرپورٹ تھانہ انسپکٹر کلیم خان موسیٰ کی مدعیت میں بجرم دفعہ 302 ،324 ، 353 ، 186، 427 ، 34 پاکستان پینل کورٹ ، rw ¾ Exp: Sub Act 1908 , 7 . 11 – F, 21-1 ATA 1997کے تحت درج کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان سے تفتیش کے بعد ان کے انکشافات کی روشنی میں افسران بالا کے حکام پر درج مقدمے میں ائرپورٹ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے اہم کمانڈر بشیر احمد بلوچ اور عبد الرحمان گل کو واقعے میں اعانت جرم کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں