پریانکا کی کامیابی نے اس کے بھائی کو نقصان پہنچایا، والدہ کا انکشاف
بالی ووڈ کو خیرباد کہہ کر ہالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پریانکا چوپڑا کی والدہ نے حال ہی میں چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں مادھو چوپڑا نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی پریانکا کی کامیابی سے سب سے زیادہ نقصان ان کے بیٹے اور پریانکا کے چھوٹے بھائی سدھارتھ کو اُٹھانا پڑا اور اسکی زندگی بےحد اثر انداز ہوئی۔
مادھو چوپڑا کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹی کی کامیابی کیلئے قربانی کا بکرا بن گیا کیونکہ وہ اس وقت پریانکا کے ساتھ تھیں اور ان کے والد اپنے کام میں مصروف رہے جس کی وجہ سے سدھارتھ کو ماں اور باپ دونوں سے کوئی توجہ نہیں ملی اور وہ اکیلا ہی سب کچھ کرتا رہا اور خود سے بڑا ہوا۔