اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار پوائنٹس سے بھی بلند

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن 1917 پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی کے ساتھ انڈیکس 103274 پوائنٹس کی سطح پر بند

کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں 100 انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار پوائنٹس سے بھی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
 

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز بازار حصص میں ریکارڈ ساز تیزی ہوئی۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 835 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 2 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 102192 پوائنٹس پر پہنچ گئے۔

بعد ازاں مارکیٹ میں 1699 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس بڑھ کر 103057 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔ کاروباری دورانیے کے اختتام تک مجموعی طور پر 1917 پوائنٹس  کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 103274 پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہوئی۔

واضح رہے کہ کئی ہفتوں سے  مارکیٹ میں مجموعی طور پر غیر معمولی تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے کئی ریکارڈز قائم کیے ہیں جب کہ گزشتہ ہفتے بازار حصص نے ایک لاکھ پوائنٹس عبور کرنے کا تاریخی سنگ میل بھی حاصل کیا تھا۔

Load Next Story