وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور اور ٹیکس اصلاحات سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دی جائے گی


ویب ڈیسک December 02, 2024

اسلام آ باد:

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی سیاسی صورت حال اور امن و امان سمیت دیگر امور پر غور کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج 21 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ اجلاس میں کابینہ کی مختلف کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کی جائیں گی۔  علاوہ ازیں  ٹیکس اصلاحات اور کلیکشن سے متعلق بریفنگ بھی دی جاے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں