وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے کزن فائرنگ سے قتل

نامعلوم افراد نے ثقلین خان کو کلاچی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا، لاش لواحقین کے حوالے

(فوٹو: سوشل میڈیا)

پشاور:

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے کزن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے کزن ثقلین خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ  کا نشانہ بنایا، جس سے وہ موقع پر ہی  جاں بحق ہو گئے۔

ثقلین خان کے بڑے بھائی فریدون گنڈاپور ٹی ایل پی کے ٹکٹ سے حلقہ کلاچی پر الیکشن بھی لڑ چکے ہیں۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ کے پی کے کزن کی لاش پوسٹ مارٹم  کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔

Load Next Story