آئینی دائرہ کار سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

سندھ ہائی کورٹ نے آئینی بینچ کے قیام کے بعد ریگولر بینچ کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا


کورٹ رپورٹر December 02, 2024

سندھ ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں اضافی سرچارج سے متعلق درخواستیں ریگولر بینچ کے دائرہ اختیار میں قرار دے دیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے آئینی دائرہ کار سے متعلق مختصر فیصلہ سنادیا۔ عدالت عالیہ نے بجلی کے بلوں میں اضافی سرچارج سے متعلق درخواستیں ریگولر بینچ کے دائرہ اختیار میں قرار دے دیں۔

عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافی سرچارج کے خلاف درخواستیں ریگولر بینچ ہی سنے گا۔ مختلف انڈسٹریز نے ٹیرف کے علاوہ سرچارج وصول کرنے کے خلاف درخواستیں دائر کی ہوئی ہیں۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے آئینی بینچ کے قیام کے بعد ریگولر بینچ کے دائرہ اختیار سے متعلق نکتے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں