پی ٹی آئی احتجاج میں ہلاکتوں پر غلط رپورٹنگ، پاکستان کی برطانوی نشریاتی ادارے سے شکایت

غلط خبراورگمراہ کن اعدادو شمارنشر کرنے پر برطانوی نشریاتی ادارہ اپنی غلطی کی تصحیح کرے، پاکستان


ویب ڈیسک December 02, 2024

اسلام آباد:

پی ٹی آئی احتجاج میں ہلاکتوں سے متعلق غلط رپورٹنگ پر پاکستان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے شکایت کی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں کےحوالے سےغلط رپورٹنگ پر حکومت پاکستان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے باضابطہ رابطہ کیا گیا ہے اور پی ٹی آئی احتجاج میں ہلاکتوں  کے حوالے سے غلط معلومات نشر کرنے پر حکومت نے برطانوی نشریاتی ادارے کی مینجمنٹ کو باضابطہ طور پر شکایت درج کرائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے 27 نومبرکوہلاکتوں کے حوالےسے غلط معلومات نشر کی۔ دنیا بھر میں احتساب اور شفافیت کو یقینی بنانے میں میڈیا کاکلیدی کردارہے۔  میڈیارپورٹنگ میں صحافتی اقدار خیال رکھناانتہائی اہم ہے۔

27 نومبر کو برطانوی نشریاتی ادارے نے پی ٹی آئی کی درجنوں ہلاکتوں کی خبر نشر کی، حساس موضوع پر برطانوی نشریاتی ادارے نے تینوں رپورٹس میں غلط اورگمراہ کن اعدادو شمارنشرکیے۔   ذمے دارانہ صحافت کسی بھی معاشرے میں شفافیت کے لیے ناگزیر ہے۔ 

پاکستان کی جانب سے شکایت میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ غلط خبراورگمراہ کن اعدادو شمارنشر کرنے پر برطانوی نشریاتی ادارہ اپنی غلطی کی تصحیح کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں