عالمی بھتہ خور گروہ کا رکن اور اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

ملزم ذیشان انور کو اسپشل آپریشن سیل نے سعودی پولیس کیساتھ مشترکہ کارروائی میں گرفتارکیا، ترجمان پنجاب پولیس


ویب ڈیسک December 02, 2024

بین الاقوامی بھتہ خور گروہ کے رکن اور اشتہاری ملزم ذیشان انور کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اسپشل آپریشن سیل نے سعودی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں اشتہاری ملزم ذیشان انور کو گرفتار کیا۔ ذیشان انوربدنام زمانہ بھتہ خور فواد میر عرف فادی جٹ کا کارندہ ہے۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خطرناک اشتہاری ذیشان انور گھکڑ منڈی پولیس کو 3 برس سے  مطلوب تھا۔ ملزم ذیشان انور کو پاکستان منتقل کردیا گیا ہے۔ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔  

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں