لاہور:
آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان میں پہلے نمبر پر رہا، ایئر کوالٹی انڈیکس 303 سے 533 کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔
فضائی آلودگی سے لوگ نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق احتتاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
مارکیٹیں رات 8 بجے تک جبکہ ریسٹورنٹ 10 بجے تک کھولنے کی اجازت ہے۔ ریسٹورنٹس بار بی کیو وغیرہ رات 10 بجے بند کرنے کے حوالے سے خلاف ورزی دیکھنے میں آرہی ہیں تاہم، انتظامیہ بھی اسموک ایس او پیز کے خلاف کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے موسم خشک رہے گا، لاہور میں کم سے کم 10 اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان ادارہ ماحولیات پنجاب ساجد بشیر کے مطابق یکم مارچ 2024 سے اب تک 1091 اینٹوں کے بھٹوں اور 219 انڈسٹریل یونٹس کو مسمار کر دیا گیا۔ گزشتہ 9 ماہ کے دوران پنجاب بھر میں 1283 اینٹوں کے بھٹوں اور 1339 صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا۔
ماحولیات پنجاب نے سخت کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے 270 دنوں کے دوران 5566 انڈسٹریل یونٹس اور 10888 اینٹوں کے بھٹوں کو نوٹسز جاری کیا۔ پنجاب بھرمیں 566 یونٹس اور 1736 بھٹوں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہیں۔ انڈسٹریل یونٹس اور اینٹوں کے بھٹوں کو اب تک 25 کڑور سے زائد کے جرمانے کیے جا چکے ہیں۔