سپریم کورٹ: سندھ پبلک سروس کمیشن میں ناکام امیدواروں کے انٹرویو لینے کے دو عدالتی فیصلے معطل

قانوناً نمبر نہیں بڑھائے جاسکتے ہیں اس طرح آئندہ ہر ناکام امیدوار انٹرویو کیلئے درخواست دے گا، سندھ پبلک سروس کمیشن


ویب ڈیسک December 02, 2024
فوٹو فائل

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن میں ناکام امیدواروں کے انٹرویو لینے کے سندھ ہائی کورٹ کے دونوں فیصلے معطل کردئیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سندھ پبلک سروس کمیشن میں ناکام امیدواروں کے انٹرویوز لینے کے حکم نامے کے خلاف ایپل پر سماعت ہوئی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی ریگولر بینچ نے سماعت کی اور سپریم کورٹ نے انٹرویو لینے کے سندھ ہائی کورٹ کے دونوں فیصلے معطل کردئیے۔

وکیل سندھ پبلک سروس کمیشن حافظ احسان کھوکھر نے کہا کہ 22877 امیدواران نے 2021ء میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات دئیے، ہائیکورٹ نے 11 امیدواران کو مختلف درخواستوں میں انٹرویو لینے کی ہدایت کی، قانون کے مطابق نمبر نہیں بڑھائے جاسکتے ہیں اس طرح آئندہ ہر ناکام امیدوار انٹرویو کیلئے درخواست دے گا۔

وکیل حافظ احسان کھوکھر نے کہا کہ اس معاملے میں عدالتی اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا،  ہائیکورٹ کے حکم کی وجہ سے 186 انٹرویو دینے والوں کا رزلٹ رک چکا ہے۔امیدوار کے وکیل نے مطالبہ کیا کہ ہمارے امتحانات کا فرانزک کروایا جائے۔

بعدازاں عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں