سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار سے کم ہو کر 58 ہزار 487 ہوگئی۔
سپریم کورٹ میں 16 سے 30 نومبر تک زیرالتوا مقدمات سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زیر التوا مقدمات کی تعداد 60ہزار سے کم ہوکر 58ہزار 487پرپہنچ گئی۔
گزشتہ 15 روز میں674 مقدمات مزید کم ہوئے۔ سول کیسز 31 ہزار 458 اور فوجداری 10 ہزار 208 اپیلیں زیر التوا ہیں۔ سپریم کورٹ میں 18 از خود نوٹسز زیر التوا ہیں۔ زیرالتوا سول نظرثانی کی درخواستوں کی تعداد 2209 ہے۔ ایچ آر سیل کی 136 درخواستیں اور 3 ہزار 251 جیل پیٹیشنز بھی زیر التوا ہیں۔