ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی ایوانکا کے سسر کے بعد اب دوسری بیٹی ٹفنی کے سسر کو بھی مشیر نامزد کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے لبنانی نژاد سمدھی مسعد بولس کو مشیر برائے عرب و مشرق وسطیٰ نامزد کردیا۔
لبنانی نژاد مسعد بولس ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری بیٹی ٹفنی کے شوہرمائیکل بولس کے والد ہیں۔ وہ ایک ممتاز بزنس مین اور حزب اللہ کی اتحادی مسیحی جماعت کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔
لبنان سے تعلق ہونے کی وجہ سے مسعد بولس حزب اللہ کے ساتھ بھی تعلقات بھی ہیں۔ حزب اللہ کی اتحادی مسیحی جماعت کے سربراہ سلیمان فرنجيہ ان کے دوست ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے اپنے ’سزا یافتہ‘ سمدھی کو اہم عہدہ دیدیا
ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران بھی مسعد بولس نے امریکا کے عرب اور مسلم ووٹرز کو حمایت پر راضی کرنے کے لیے کلیدی کرداد ادا کیا تھا۔
جو حزب اللہ کی سیاسی اتحادی بھی ہے اس کے صدر سے بھی لبنان میں صدارت کا عہدہ مسیحی امیدواروں کے لیے وقف ہوتا ہے اور حزب اللہ کے صدارتی امیدوار اس کے ہیں جو مسعد بولس کے دوست ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ نے اپنی بیٹی ایوانکا کے شوہر جیرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر کو فرانس میں امریکا کا میں سفیر نامزد کیا تھا۔