ناسا کا ڈریگن فلائی مشن کیلئے اسپیس ایکس لانچ سروسز استعمال کرنے کا فیصلہ

لانچ 25 جولائی 2028 تک فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے ہوگی


ویب ڈیسک December 02, 2024

ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایلون مسک کے اسپیس ایکس کو اپنے سیارہ زحل پر جانے والے ڈریگن فلائی مشن کے لیے لانچ سروسز فراہم کرنے کے لیے منتخب کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مشن اپنے نیو فرنٹیئرز پروگرام کے حصے کے طور پر زحل کے چاند ٹائٹن پر ایک روٹر کرافٹ لینڈر کی بنیاد رکھے گا۔

ڈریگن فلائی کی لانچ 25 جولائی 2028 تک فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے ہوگی۔ روٹرکرافٹ لینڈر زحل کے سب سے بڑے چاند ٹائٹن پر مختلف مقامات کا نمونہ لے گا تاکہ مختلف ارضیاتی ترتیبات میں اس کی ساخت کا تعین کیا جا سکے۔

اسپیس ایکس نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا، "جوہری طاقت سے چلنے والا روٹر کرافٹ زندگی کی نشوونما سے پہلے ٹائٹن اور زمین دونوں پر مشترکہ پری بائیوٹک کیمیائی عمل کی تلاش کرے گا۔

اسپیس ایک کے ساتھ ناسا کے لانچ کے معاہدے کی لاگت 256.6 ملین ڈالرز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں